۱۵ آبان ۱۴۰۳ |۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 5, 2024
سید ابراهیم رئیسی

حوزہ / ایرانی صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے دن اپنے وینزویلائی ہم منصب نکولس مادورو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے دن اپنے وینزویلا کے ہم منصب نکولس مادورو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا: تہران اور کراکس کے درمیان تعلقات عام سفارتی تعلقات نہیں ہیں بلکہ اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔

صدر رئیسی نے سامراج کے خلاف وینزویلا کے عوام کی برسوں کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے وینزویلا کے قومی ہیروز کو سلام پیش کیا اور کہا: آزادی اور انصاف کے حصول کے شعبے سمیت ایران اور وینزویلا کے کئی ایک مشترکہ مفادات اور نظریات ہیں۔ جس نے ان دونوں ممالک کے لوگوں کو اکٹھا کیا۔

انہوں نے کہا: ایران اور وینزویلا نے گزشتہ سالوں میں اقتصادی، تجارتی، توانائی، تکنیکی اور انجینئرنگ کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اچھے اقدامات کئے ہیں، دونوں ممالک آج مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

حجت الاسلام رئیسی نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران، انقلاب اسلامی کی برکات، شہداء کے پاکیزہ خون اور ایرانی عوام کے مزاحمت کی بدولت عالمی پابندیوں کے دباؤ کو فرصت اور مواقع میں بدلنے میں کامیاب ہوا ہے۔

ایرانی صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان صنعت، کان کنی، زراعت، توانائی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کی 19 دستاویزات پر دستخط سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .