۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امیر عبد اللہیان

حوزہ/ یمن کی قومی سالویشن حکومت کے سینئر مذاکرات کار محمد عبدالسلام نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی قومی سالویشن حکومت کے سینئر مذاکرات کار محمد عبدالسلام نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران عبد السلام نے یمن کی مشکل وقت میں ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تہران نے یمنی عوام کے متعدد مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سینئر یمنی مذاکرات کار اور ایرانی وزیر خارجہ نے منگل کی شب مسقط میں ایرانی سفارت خانے میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے یمن کے بحران کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

عبدالسلام نے امیر عبداللہیان کو یمن بحران کی موجودہ صورتحال، سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات اور اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے یمنی قوم کی ہمت اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام گزشتہ کئی سالوں سے جاری بحران کے خاتمے کے لیے جو بھی فیصلہ کریں گے، ایران اس کی حمایت کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ قطر کے بعد علاقائی ممالک کے دورے پر جانے والے ایرانی وزیر خارجہ عمان کے دورے پر مسقط پہنچ گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .