۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
دریا دار تنگسیری

حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی نیوی نے پہلی بار اپنے جنگی بیڑے کو 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے نئے اور جدید کروز میزائل سے لیس کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی نیوی نے پہلی بار اپنے جنگی بیڑے کو 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے نئے اور جدید کروز میزائل سے لیس کیا ہے۔

ایرانی پریس رپورٹس کے مطابق سپاہ پاسداران نیوی کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی نیوی کے دو جنگی جہاز شہیدی مہدوی اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کو قدر 474 کروز میزائلوں سے لیس کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید جنگی جہاز شہید قاسم سلیمانی 200، 300، 750 اور 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے مختلف قسم کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ہے۔

ریئر ایڈمرل تنگسیری نے کہا کہ سپاہ پاسداران بحریہ زمین سے سمندر میں مار کرنے والے ایک نئے میزائل ابو مہدی المہندیس اور 750 کلومیٹر تک مار کرنے والے دو دیگر اسمارٹ میزائلوں کو شامل کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران نیوی کے عاشورا اور ذوالفقار کلاس نامی سمندری جنگی جہازوں کو کوثر-200 اور کوثر-222 نامی میزائلوں سے بھی لیس کیے گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .