۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
امیر حاتمی

حوزہ/وزارت دفاع مختلف قسم کے کروز میزائلوں کے سلسلے میں کام کر رہی ہے اور گزشتہ برس بائیس بہمن کی نمائش میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے ہویزہ اور سومار کروز میزائلوں کا تجربہ کیا گیا تھا جس کی رینج تقریبا ایک ہزار چار سو کلومیٹر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران میں تیار کئے گئے کروز ہوائی میزائل تجرباتی مراحل طے کر رہے ہیں اور جلد ہی ان کا نتیجہ سامنے آ جائے گا۔
ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ وزارت دفاع لمبی دوری تک مار کرنے والے کروز میزائل تیار کرنے کا کام پوری سنجیدگی سے آگے بڑھا رہی ہے اور کوئی رکاوٹ پیش نہ آئی تو مقررہ وقت پر نتیجہ سامنے آجائے گا۔
جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ وزارت دفاع مختلف قسم کے کروز میزائلوں کے سلسلے میں کام کر رہی ہے اور گزشتہ برس بائیس بہمن کی نمائش میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے ہویزہ اور سومار کروز میزائلوں کا تجربہ کیا گیا تھا جس کی رینج تقریبا ایک ہزار چار سو کلومیٹر ہے۔
ایران کے وزیر دفاع نے بتایا کہ ایران عالمی سطح پر جوبیسویں درجے سے چودہویں نمبر پر پہنچ چکا ہے اور یہ درجہ بندی عالمی ادارہ اپنے معیارات کے مطابق طے کرتا ہے اور وہ مختلف ممالک کی جنگی صلاحیتوں کو اپنے معیارات پر ناپتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہے ایران کی وزارت دفاع نے یوم دفاعی صنعت کی مناسب پر گزشتہ روز الحاج شہید قاسم سلیمانی کے نام سے موسوم ایک بیلسٹک میزائل اور شہید ابومہدی نامی ایک کروز میزائل کی رونمائی کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .