۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
معبودی

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین معبودی نے کہا:اگر امام حسین علیہ السلام کے زمانے میں لوگ دنیا پرستی اور مادیات کے پیچھے نہ جاتے اور اپنے وقت کے امام کی معرفت حاصل کر لیتے تو یہ واقعہ کبھی پیش نہ آتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام علی معبودی نے شہر قزوین میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں کے اجتماع میں سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اگر امام حسین علیہ السلام کے زمانے میں لوگ دنیا پرستی اور مادیات کے پیچھے نہ جاتے اور اپنے وقت کے امام کی معرفت حاصل کر لیتے تو یہ واقعہ کبھی پیش نہ آتا۔

صوبہ قزوین میں نمائندگی ولی فقیہ کے دفتر کے انچارج نے کہا: امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی ترویج امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کے قیام کے اصلی ترین اہداف میں سے تھی۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ واقعہ کربلا سے درس حاصل کیا جائے اور حق و باطل اور دوست و دشمن کی شناخت میں بصیرت سے کام لیا جائے اور ہمیشہ ولایت اور اسلامی اقدار کی پشت پناہی کی جائے۔

حجت الاسلام والمسلمین معبودی نے کہا: ہمیں معاشرے میں امر بالمعروف والنہی عن المنکر کے فریضے کو بہترین طریقہ سے ادا کرنا چاہیے۔ سید الشہداء علیہ السلام نے اپنا سب کچھ اسلام پر قربان کر دیا تاکہ امر بالمعروف والنہی عن المنکر اور سیرت نبوی کا احیاء ہو۔

انہوں نے آخر میں کہا: پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی بابرکت عمر کے نصف سے زیادہ وقت کو دین اسلام کی تبلیغ میں صرف کیا اور امام حسین علیہ السلام نے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .