۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حسینی بوشهری

حوزہ / آیت اللہ حسینی بوشہری نے انبیائے الٰہی کی رسالت کے اہم ترین مقاصد میں سے ایک مقصد معاشرے میں عدل و انصاف کا نفاذ اور بدعنوانیوں اور امتیازی سلوک کے خلاف لڑنا تھا۔ 

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے حسینیہ عاشقان ثاراللہ بوشہر میں عشرہ آخر صفر کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام نے اپنی تحریک کے لیے تین بنیادی اور اہم مقاصد کا تعین کیا تھا۔

انہوں نے کہا: امام علیہ السلام کا پہلا مقصد دین اسلام کو احیاء کرنا تھا۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا: اگر معاشرے میں بدعنوان لوگ سر اٹھائیں تو معاشرے میں کچھ باقی نہیں رہتا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے وقت کے ظالم اور فاسد حکمران کے خلاف قیام کر کے معاشرے کی اصلاح کی۔

جامعه مدرسین حوزه علمیه قم کے سربراہ نے کہا: دین کی احیاء اس وقت ہی ہوتی ہے جب معاشرہ دینداری سے دور ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگ خوف اور دہشت کی وجہ سے جبکہ کچھ لوگ مال و دولت کی لالچ میں دین کو چھوڑ دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اسلام میں احیاء کا عمل ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔ تمام انبیاء اور اوصیائے الٰہی جب محسوس کرتے تھے کہ دین کے کسی رکن کو فراموش کیا جا رہا ہے اور معاشرہ اس کے حوالے سے بے حسی کا شکار ہے تو وہ اس کے تحفظ کے لیے اقدام کیا کرتے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .