حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ حسینی بوشہری نے قم المقدسہ کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے سربراہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کو سامعین کا اعتماد جیتنے کے لیے خبروں کو ایمانداری سے سامعین تک پہنچانا چاہیے۔
آیت اللہ حسینی بوشہری نے قم المقدسہ کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے سربراہ سے ملاقات کے دوران کہا: ریڈیو اور ٹیلی ویژن کو خبریں امانت داری کے ساتھ عوام تک پہنچانی چاہئیں تاکہ ان کا اعتماد حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں ہمارے تمام معاشرتی عناصر کو ہدف بنائے ہوئے ہے اور ان کا مقصد ہماری کامیابیوں کو چھپا کر صرف ہماری ناکامیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرے۔
سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے میڈیا کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا : میڈیا کا پہلا اور اہم کردار صحیح معلومات فراہم کرنا اور ان کی مؤثر تحلیل کرنا ہے، بغیر تحلیل کے خبریں عموماً سطحی ہوتی ہیں اور ان کا اثر محدود ہوتا ہے۔
قم کی معنوی اور علمی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا : قم کو عام صوبے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے، قم کی حوزوی اور معنوی خبروں کو معاشرے میں زیادہ نمایاں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے غزہ کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامی کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ہم دنیا میں جنگ نہیں چاہتے، لیکن ساتھ ہی ہم غزہ کے مسائل کو نظر انداز بھی نہیں کر سکتے، کیوں اسلام کا تعلق کسی خاص سرزمین سے نہیں بلکہ اسلام پوری دنیا کے لئے ہے، اسلام کی نگاہ میں ’’‘المسلمون کالجسد الواحد‘تمام مسلمان ایک جسم کے مختلف اعضا کے مانند ہیں۔