جمعہ 2 اگست 2024 - 12:13
سید حسن نصر اللہ کی خدمت میں  آیت اللہ حسینی بوشہری کا تعزیتی پیغام

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے مزاحمتی محاذ کے تجربہ کار کمانڈر شہید فواد شکر (حاج محسن) کی شہادت پر لبنان کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدین اور حزب اللہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کو تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے مزاحمتی محاذ کے تجربہ کار کمانڈر شہید فواد شکر (حاج محسن) کی شہادت پر لبنان کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدین اور حزب اللہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کو تعزیت پیش کی۔

فؤاد شکرکی شہادت پر آیت اللہ حسینی بوشہری کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

مزاحمتی محاذ کے تجربہ کار کمانڈر شہید فواد شکر (حاج محسن) کی خبر شہادت سن کر بہت افسوس ہوا، میں اس موقع پر لبنانی اسلامی مزاحمت کے تمام مجاہدین اور حزب اللہ کے سربراہ جناب سید حسن نصر اللہ (ادام اللہ عزہ) کی خدمت میں تعزیت پیش کرتاہوں۔

غاصب صیہونی حکومت قتل و غارت اور جرائم کے ذریعے تنازعات کو سرحد پار لے جانے کی کوشش کر رہی ہے اور ایک بڑی علاقائی جنگ چھیڑ کر خود کو بچانا چاہتی ہے، لیکن خدا کا ارادہ وہ ہے جو ظالم تصور بھی نہیں کر سکتا، مجرمین کے لئے صرف زوال اور تباہی ہے، اس سے بچنے کا کوئی راستہ اور گنجائش نہیں ہے۔

اللہ اس شہید عزیز کو اپنی جوار رحمت میں قرار دے، اور مزاحمتی مجاہدین اور دنیا کے تمام مظلوموں کی نصرت فرمائے اور انہیں فتح و ظفر نصیب فرماکر ان کے دلوں کو شاد فرمائے۔ ان شاء اللہ

حسینی بوشہری

سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .