۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
سید حسن نصرالله

حوزہ/ جامعہ اساتید حوزہ علمیہ فارس نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل حضرت حجۃ الاسلام و المسلمین حاج سید حسن نصر اللہ کو ایک خط لکھا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی شیراز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ اساتید حوزہ علمیہ فارس نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل حضرت حجۃ الاسلام و المسلمین حاج سید حسن نصر اللہ کو ایک خط بھیجا ہے۔ اس خط کا متن حسبِ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ ("بے شک اللہ ان لوگوں کو دوست رکھتا ہے جو اس کی راہ میں اس طرح صف بستہ لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔")

محترم سردارِ مجاہد اسلام، برادر عزیز حضرت حجۃ الاسلام و المسلمین حاج سید حسن نصر اللہ، دامت تاییداته

آپ پر اللہ کی (جانب سے) سلامتی اور اس کے فرشتوں کا درود ہو، جو اسلام کے سچے فرزند، راہ خدا کے مجاہد اور حیدر کرار کے ناقابل شکست سپاہی ہیں، جنہوں نے صہیونی درندوں کے ساتھ اپنی بے امان جنگوں سے امت مسلمہ کے دلوں کو خوشی بخشی اور دنیا کے آزاد لوگوں کے لیے فخر کا باعث بنے۔

آپ کا مقدس جہاد صرف اپنے وطن کا دفاع نہیں، بلکہ شرف، انسانیت، اسلام اور قرآن کا دفاع ہے، جو ہر غیرت مند مسلمان پر واجب ہے۔

جامعہ اساتید حوزہ علمیہ ، شیراز و فارس کے علماء اور غیور نوجوانوں کی جانب سے حزب اللہ کے مجاہدین کی شہادت پر تبریک اور تسلیت پیش کرتے ہوئے، ہم اپنی مکمل آمادگی کا اعلان کرتے ہیں کہ لبنان عزیز کی جانب روانہ ہو کر حزب اللہ کی پولادی صفوں میں شامل ہوں اور شیطانی فوجوں کے خلاف جنگ کریں۔

آپ پر خدا کا سلام اور درود ہو اور عرب کے ان خائن اور بے غیرت حکمرانوں پر لعنت و نفرین ہو، جو اسرائیل کے مجرمانہ گروہ کے ساتھ اپنے سیاسی و اقتصادی تعلقات منقطع کرنے کو بھی تیار نہیں، بلکہ انتہائی ڈھٹائی اور بے شرمی سے اس کی مدد بھی کر رہے ہیں۔

و سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون.

جامعہ اساتید حوزہ علمیہ فارس

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .