۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
آیت اللہ اعرافی

حوزہ/ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام ایک پیغام میں لبنانی عوام اور حزب اللہ کے مجاہدین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام ایک پیغام میں لبنانی عوام اور حزب اللہ کے مجاہدین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔

پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ کے قابل فخر رہنما، علامہ، مجاہدحضرت مستطاب حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سیدحسن نصرالله (دامت توفیقاته)

سلام علیکم

نبی مکرم اسلام اور امام جعفر صادق علیہما السلام کی ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کے مبارک ایام کی مناسبت سے آپ کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔

ہم، حوزہ علمیہ اور علماء کی جانب سے، صہیونی غاصب حکومت کی جانب سے مظلوم لبنانی عوام اور حزب اللہ کے مجاہدین پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور شہداء و زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

یقیناً، صہیونی ریاست کی یہ دہشت گردانہ اور جنون آمیز کارروائیاں اس کی مسلسل ناکامیوں اور بے بسی کا نتیجہ ہیں، ہم پوری قوت کے ساتھ مقاومت کے مجاہدین اور آزاد ملتوں کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مقاومت کی جانب سے جلد ہی ایک سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جس کے بعد اس ظالم اور سفاک حکومت کا مکمل خاتمہ دنیا کے سامنے ہوگا۔

الَّذِینَ اسْتَجَابُوا لِلَّهِ وَالرَّسُولِ مِن بَعْدِ مَا أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ لِلَّذِینَ أَحْسَنُوا مِنْهُمْ وَاتَّقَوْا أَجْرٌ عَظِیمٌ

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزہ علمیہ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .