۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حضور انتشارات مجمع جهانی اهل‌بیت(ع) در بیست و پنجمین نمایشگاه بین‌المللی کتاب بغداد

حوزہ/ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا مطبوعاتی شعبہ بغداد میں منعقد ہونے والے 25ویں بین الاقوامی کتاب میلے میں شریک ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا مطبوعاتی شعبہ بغداد میں منعقد ہونے والے 25ویں بین الاقوامی کتاب میلے میں شریک ہوگا۔

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے ثقافتی خدمات و اشاعت کے ڈائریکٹر جنرل مصطفی بہبہانی پور نے کہا:اہل بیت (ع)عالمی اسمبلی کا شعبہ عراقی ناشرین اور عرب دنیا کے ناشرین کے ساتھ تبادلہ خیال اور ایک بہتر تعلقات بنانے کے مقصد سے بغداد میں شروع ہونے والے 25ویں بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت کرے گا، یہ کتاب میلا 11 ستمبر سے اور 22 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا:اس نمائش میں شرکت کرنے کا مقصد اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے شائع ہونے والی 64 عناوین پر کتابوں کی نمائش، متعدد زبانوں میں نباء سافٹ وئر کا تعارف، عرب دنیا اور عراق میں الیکٹرانک اشاعتی صلاحیتوں کی شناخت ہے۔

بہبہانی پور نے کہا: اس نمائش میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ساتھ ساتھ عرب دنیا کے مختلف ممالک بالخصوص مصر، اردن، مراکش، لبنان، شام اور فلسطین جیسے مختلف ممالک کے پبلشرز موجود ہوں گے جس سے ایک دوسرے سے تعلقات قائم کرنے اور روابط بڑھانے کا اچھا موقع ہوگا اور یہ چیز نمائش میں موجود پبلشرز کے لیے تعاون کے نئے افق پیدا کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ 25ویں بغداد بین الاقوامی کتاب میلے کا باضابطہ افتتاح 11 ستمبر بروز بدھ دوپہر کو اعلیٰ عراقی حکام اور مختلف ممالک کے خصوصی مہمانوں کے ذریعے کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .