منگل 4 نومبر 2025 - 07:38
حسن صدرائی عارف بین الاقوامی قصہ گوئی فیسٹیول کے بین الاقوامی شعبہ کے سیکرٹری مقرر

حوزه/ حسن صدرائی عارف کو مرکز پرورش فکری (بچوں اور نوجوانوں کی فکری نشوونما کا مرکز) کے ستائیسویں بین الاقوامی قصہ گوئی فیسٹیول کے بین الاقوامی شعبہ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی قصہ گوئی فیسٹیول کے سربراہ اور مرکز پرورش فکری کے ثقافتی امور کے سرپرست فرہاد فلاح نے حسن صدرائی عارف کی علمی توانائی، صلاحیتوں اور قیمتی تجربیات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں لگاتار دوسری بار بین الاقوامی قصہ گوئی میلے کے بین الاقوامی شعبہ کا سیکرٹری مقرر کیا ہے۔

اس حکم نامے میں ستائیسویں میلے کے مرکزی نقطہ نظر "عمومی سازی قصہ گوئی" کے لیے تمام وسائل اور روابط کو بروئے کار لانا، بین الاقوامی سطح پر قصہ گوؤں کو راغب کرنے کے لیے مؤثر رابطہ قائم کرنا، میلے کے بین الاقوامی شعبہ کی میزبانی کے لیے ضروری انتظامات اور لوازمات فراہم کرنا، میلے سے غیر مرتبط علاقوں کو فعال کرنا اور بین الاقوامی سطح پر مقابلہ جات اور تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کے لیے اقدامات اور پیگیری کرنا، بین الاقوامی سیکرٹری کے اہم ترین فرائض قرار دیے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ حسن صدرائی عارف میڈیا مینجمنٹ کے فارغ التحصیل ہیں اور انگریزی اور عربی زبانوں پر بھی عبور رکھتے ہیں۔

انہوں نے مقاومت کے دائرے میں آنے والے ممالک کے ثقافتی شخصیات، سماجی اور مذہبی کارکنوں کے ساتھ روابط رکھنے کے علاوہ "حوزه نیوز ایجنسی" کے چیف ایڈیٹر اور ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن کی میڈیا کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

صدرائی عارف فی الحال "ابنا نیوز ایجنسی" کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ جو اس وقت 27 زبانوں میں بین الاقوامی سطح پر کام کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ مرکز پرورش فکری اطفال و نوجوانان کے ستائیسویں بین الاقوامی قصہ گوئی میلے کے انعقاد کا عمل خزاں 2025ء سے شروع ہوگا اور صوبائی اور علاقائی مراحل طے کرنے کے بعد "عمومی سازی قصہ گوئی" کے نقطہ نظر اور "دنیا، بچوں کو کہانی کے ذریعے دیکھو" کے موٹو کے ساتھ منعقد ہوگا، جس کا اختتامی پروگرام فروری 2026ء کو اصفہان میں ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha