۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
تصاویر/ افتتاح بخش بین‌الملل سی‌امین دوره نمایشگاه بین‌المللی قرآن کریم

حوزہ/ اس قرآنی نمائش کے 30ویں دور کے بین الاقوامی سیکشن میں ہندوستان، عراق، انگلینڈ، پاکستان، عمان، فرانس، روس، سینیگال، لبنان وغیرہ سمیت دنیا کے 21 ممالک کے ثقافتی اور قرآنی ادارے اپنی سرگرمیاں اور اپنے فن پاروں کی نمائش کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 3 اپریل 2023 کو قرآن مجید پر 30ویں بین الاقوامی نمائش کے بین الاقوامی سیکشن کا وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی ، اہل بیت (ع)عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین رمضانی، اسلامی ثقافت اور مواصلات کی تنظیم تنظیم کے سربراہ محمد مہدی ایمانی پور، حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی امور کے سربراہ سید مفید حسینی کوہساری، اور بعض ممالک کے وزراء اور نمائندوں کی موجودگی میں آغاز ہوا۔

قرآنی نمائش کے 30ویں دور کے بین الاقوامی سیکشن میں ہندوستان، عراق، انگلینڈ، پاکستان، عمان، فرانس، روس، سینیگال، لبنان وغیرہ سمیت دنیا کے 21 ممالک کے ثقافتی اور قرآنی ادارے اپنی سرگرمیاں اور اپنے فن پاروں کی نمائش کر رہے ہیں۔

اس سیکشن کی تشکیل کا مقصد لوگوں کو بین الاقوامی سطح پر قرآنی ہنر اور فن کے ذخیرے سے آشنا کرنا اور ایران و دیگر ممالک کے قرآنی فنون پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .