حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر مشہد میں 17ویں بین الاقوامی قرآنی نمائش 12 مارچ سے افتتاح ہوئی ہے اور 23 مارچ کی شام کو صوبائی حکام کی موجودگی میں اس نے باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی قرآنی نمائش مشہد کے ابو سعید ہال میں 20 بوتھوں کے ساتھ 8 سے زائد ممالک کے افراد شرکت کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس قرآنی نمائش میں بچوں اور نوعمروں کے لیے بھی خصوصی قرآنی پروگرامز اور تفریحی مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
ادارہ کل ارشاد خراسان رضوی کے سربراہ حمید صمدی نے اس نمائش کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس نمائش میں ثقافتی مصنوعات اور پروڈکٹس کو قرآنی انداز کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔