۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی نجف انٹرنیشنل بک فیئر

حوزہ/ "نجف تہذیب اور کتاب" کے عنوان سے منعقد کی جانے والی اس بین الاقوامی نمائش میں14عرب اورغیرعرب ممالک کے 200 پبلشرز اور اداروں نے 250,000 سے زیادہ کتابیں اور مطبوعات کے ساتھ شرکت کی۔ یہ نمائش دس دن تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نجف انٹرنیشنل بک فیئر کے پہلے ایڈیشن میں بھرپور اور نمایاں شرکت رہی۔ ( نجف تہذیب اور کتاب ) کے عنوان سے منعقد کی جانے والی اس بین الاقوامی نمائش میں14عرب اورغیرعرب ممالک کے 200 پبلشرز اور اداروں نے 250,000 سے زیادہ کتابیں اور مطبوعات کے ساتھ شرکت کی۔ یہ نمائش دس دن تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو چکی ہے۔

تصویری جھلکیاں: روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی نجف انٹرنیشنل بک فیئر

اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی شرکت نتیجہ خیز تھی اوراپنی متنوع اور موثر فکری ، ثقافتی اورعلمی مطبوعات اور مصنوعات کی وجہ سے حرم مطہر کے پویلین کو پوری نمائش کے دوران ایک نمایاں اور ممتاز حیثیت حاصل رہی اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ثقافتی، علمی، تاریخی، فکری، قرآنی، بچوں، خواتین اور دیگر سماجی، علاقائی اورعالمی موضوعات سے متعلق مطبوعات پر مشتمل پویلین وزیٹرز کی علمی تشنگی اور پیاس کو بجھا تا رہا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اس نمائش میں 450 سے زیادہ فکری و ثقافتی موضوعات پر مشتمل کتابیں ، رسالے، انسائیکلوپیڈیاز اور فنون لطیفہ سمیت ثقافتی ورثہ سے متعلق متعدد کام نمائش کے لئے پیش کئے گئے تھے جن میں سے (320) سے زیادہ کتابیں اور مطبوعات شعبہ فکرو ثقافت اور (130) کتابیں اور مطبوعات شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے پیش کی گئیں تھیں۔

اس شرکت کے بارے میں نمائش یونٹ کے سربراہ سيّد محمد الأعرجي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نجف انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت کی بہت اہم تھی کیونکہ یہ نمائش نجف کے شہر علم و دانش میں کتابوں سے متعلق سب سے بڑی بین الاقوامی ثقافتی تقریب تھی جس میں عرب اور بیرونی ممالک سے ہزاروں مفکرین، مصنفین، محققین اور پبلشرز نے شرکت کی۔

اس نمائش میں ہمارا پویلین خاص و عام کی توجہ کا مرکز رہا اور وزیٹرز کا ہائی ٹرن آوٹ دیکھنے کو ملا جو ہمارے پیش کردہ کاموں کی مقبولیت اور ہماری کامیاب شرکت کی نشاندہی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی بیس تاریخ کو شروع ہونے والی اس نمائش میں مصر، شام، لبنان، اردن، ایران، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، سوڈان، برطانیہ، ہندوستان، تیونس اور قطر نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .