۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
تجمع علمای مسلمان لبنان

حوزہ/ یوم شہداء کے موقع پر لبنانی مسلم علماء ایسوسی ایشن نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یوم شہداء آزادی، خودمختاری اور عزت و وقار کا دن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلم علماء ایسوسی ایشن لبنان نے یوم شہداء کے موقع پر ایک پیغام میں جسے مسلم علماء کونسل لبنان کے بورڈ کے چیئرمین شیخ حسان عبداللہ نے پڑھ کر سنایا،کہا کہ یوم شہداء آزادی،خودمختاری اور عزت و وقار کا دن ہے اور ہم اس دن کو جشن منائیں گے تاکہ شیخ الشہداء شیخ راغب حرب کی ان باتوں کو یاد کریں کہ کہتے تھے شہید کا خون ترقی کا سبب بنتا ہے۔

شیخ حسان عبداللہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مزاحمت و مقاومت نے 2000ء کی آزادی اور 2006ء کی تاریخی فتح سمیت تکفیریوں اور دہشت گردوں کے چنگل سے جرود عرسال کی آزادی سمیت 40 سالوں میں عظیم فتوحات حاصل کیں ہیں اور ان فتوحات کو مقاومت،فوج اور ملت نے مل کر حاصل کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقاومت کی فتوحات امریکی صہیونی دشمن کے ساتھ محاذ آرائی کے میدانوں میں ہیں اور یہ جنگ مختلف شکلوں میں صہیونی حکومت کی نابودی تک جاری رہے گی۔

لبنانی مسلم علماء ایسوسی ایشن کے سینئر رکن نے اقتصادی محاصروں کو امریکی صہیونی جنگ کے تناظر میں اس جنگ کی دوسری شکل قرار دیا اور مزید کہا کہ ہم ماضی کی طرح ان جنگوں میں بھی سرخرو ہوں گے۔

انہوں نے سعودی عرب کی لبنان کے خلاف حالیہ غلط پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب لبنان پر دباؤ ڈال کر لبنان کی سیاست میں حزب اللہ کے اثر و رسوخ کو ختم کرنا چاہتا ہے اور یہ مزاحمت کے خلاف سعودی دشمنی کی واضح دلیل ہے۔ سعودی حکومت غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کوششیں کر رہی ہے لیکن اس راہ میں وہ بری طرح سے ناکام ہو جائے گی۔

آخر میں شیخ عبداللہ نے لبنانی عوام اور عالم اسلام کی اقوام پر زور دیا کہ وہ امریکی صہیونی ناکام عزائم کے خلاف اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کے خلاف حتمی فتح حاصل کرنے اور اس کی تباہی کے لئے مزاحمت و مقاومت کے محور میں موجود رہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .