جمعرات 17 جولائی 2025 - 12:48
ایران کی صہیونی جارحیت کے مقابل استقامت، مجالسِ سید الشہداءؑ کا ثمر ہے

حوزہ/ امام جمعہ قزوین حجۃ الاسلام والمسلمین حسین مظفری نے کہا ہے کہ ملتِ ایران کی عزت، صلابت اور استقامت، خصوصاً حالیہ صہیونی حملے کے مقابل جس اتحاد و بصیرت کا مظاہرہ کیا گیا، وہ مجالسِ سیدالشہداء علیہ السلام کی براہِ راست برکت ہے۔ اگر یہ حسینی مجالس و محافل نہ ہوتیں تو ملت کو یہ عزت و اقتدار بھی نصیب نہ ہوتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ قزوین حجۃ الاسلام والمسلمین حسین مظفری نے کہا ہے کہ ملتِ ایران کی عزت، صلابت اور استقامت، خصوصاً حالیہ صہیونی حملے کے مقابل جس اتحاد و بصیرت کا مظاہرہ کیا گیا، وہ مجالسِ سیدالشہداء علیہ السلام کی براہِ راست برکت ہے۔ اگر یہ حسینی مجالس و محافل نہ ہوتیں تو ملت کو یہ عزت و اقتدار بھی نصیب نہ ہوتا۔

امام جمعہ قزوین نے منعقدہ مجلس عزائے حسینی میں خطاب کرتے ہوئے تمام عزاداران اور منتظمینِ مجلس کا شکریہ ادا کیا اور کہا: "آپ جیسے مؤمنین کی شرکت سے ہی مجالسِ سید الشہداءؑ کا چراغ روشن ہے اور انہی مجالس کے نور سے دینِ اسلام زندہ ہے۔"

انہوں نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ: "یہ محرم و صفر ہی ہیں جنہوں نے اسلام کو زندہ رکھا۔"

ان کے مطابق، مجالس میں جس شعور و ولولے کا مشاہدہ ہوتا ہے، وہی قوم کو بیداری، استقامت اور راہِ کربلا پر ثابت قدمی عطا کرتا ہے۔

حجۃ الاسلام مظفری نے حالیہ صہیونی حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: "جس طرح ملتِ ایران نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی قیادت میں دشمن کے مقابل ڈٹ کر اتحاد اور عزت کے ساتھ کھڑے ہونے کا مظاہرہ کیا، یہ سب کچھ مجالسِ سید الشہداءؑ کی تربیت کا نتیجہ ہے۔"

انہوں نے تاکید کی کہ روایات میں آیا ہے کہ سید الشہداءؑ کے ذریعے انسان نجات و سعادت پاتا ہے اور کئی شہداء کے بارے میں نقل ہے کہ ان کی عاقبت بخیری کا راز "حسینی ہونا" تھا۔

امام جمعہ قزوین نے اختتام پر دعا کرتے ہوئے کہا: "اللہ تعالیٰ آپ سب کو دنیا و آخرت کی سعادت عطا فرمائے، آپ کے مال، جان اور اولاد میں برکت دے اور آپ کو ہمیشہ سایۂ اباعبداللہ الحسینؑ میں رکھے۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha