حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ قزوین حجت الاسلام والمسلمین حسین مظفری نے حرم امامزادہ حسین علیہ السلام میں 9 محرم الحرام کے موقع پر نمازگزاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتِ ایران سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام اور ان کے مکتب سے کبھی دستبردار نہیں ہوگی۔ حالیہ ہفتوں میں نماز جمعہ، شہداء کے جنازوں کی تشییع اور مجالسِ عزاداری میں عوام کی بھرپور شرکت اس حقیقت کی روشن دلیل ہے۔
انہوں نے «کُلُّ یَوْمٍ عَاشُورَا و کُلُّ أَرْضٍ کَربَلاء» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملتِ ایران نے امسال اس شعار کو پوری طرح مجسم کر کے دکھایا ہے۔ مظفری نے کہا کہ وقت کے یزیدیوں نے حماقت کرتے ہوئے چند ماہ قبل ایران پر حملہ آور ہونے کی دھمکی دی تھی اور ایران کو جھکنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن وہ اس حقیقت سے غافل تھے کہ یہ ملت امام حسین علیہ السلام کی پیرو ہے جو «هَیهاتَ مِنَّا الذِّلَّةُ» پر کاربند ہے۔
امام جمعہ قزوین نے اس موقع پر حضرت امام حسین علیہ السلام کے اس کلام کو دہرایا جو روز عاشورا یزیدی لشکر کے سامنے فرمایا تھا: «ألا وَإنَّ الدَّعیَّ ابنَ الدَّعیِّ قَد رَکَّزَ بَینَ اثنَتینِ بَینَ السُلَّهِ وَالذِلَّةِ وَهَیهاتَ مِنّا الذِلَّةُ»۔ انہوں نے تاکید کی کہ ملتِ ایران کبھی وقت کے یزیدوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
حجت الاسلام مظفری نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو فرزند صالح حسین زمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج بھی ملتِ ایران اپنے شہداء اور دانشمندوں کی قربانی دے کر عزتِ اسلامی کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتِ ایران حریت پسندوں کی امید بن چکی ہے اور ہمیشہ حسینی رہی ہے اور حسینی رہے گی۔
آپ کا تبصرہ