۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بلورد

حوزہ/ حجت الاسلام علی رضایی نے کہا: اسرائیل کے پاس طاقت تو ہے، مگر وہ عوام کی ایمانی قوت کے سامنے وہ کچھ نہیں کر سکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر بلورد کے امام جمعہ حجت الاسلام علی رضایی نے خطبۂ جمعہ میں سید حسن نصرالله اور سردار عباس نیلفروشان کے چہلم کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: حضرت امام علی علیہ السلام مالک اشتر کے بارے میں فرماتے ہیں، "اگر وہ پہاڑ ہوتا تو یکتا اور مضبوط ہوتا۔"

انہوں نے کہا: داعش کے مقابلے میں بہت سے لوگ ہار کر ایک طرف ہو گئے مگر سید حسن نصرالله، حاج قاسم کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہے۔ وہ عظیم عرب تھے مگر ہمیشہ خود کو حاج قاسم کی طرح ولایت کا سپاہی سمجھتے تھے۔ انہیں دھمکیاں ملیں، مگر ان کا جواب تھا، *"هیهات منا الذله"* یعنی ہم کبھی ذلت قبول نہیں کریں گے۔

حجت الاسلام علی رضایی نے حضرت زینب (س) کی ولادت اور "یوم نرس" کی مناسبت سے کہا: نرسنگ صرف ہسپتال تک محدود نہیں۔ رسول خدا (ص) نے فرمایا کہ" جو کسی مریض کی حاجت پوری کرے، وہ ایسا ہے جیسے اس کے تمام گناہ معاف کر دیے جائیں "جو شخص کسی بیمار کی حاجت روائی کے لئے کوشش کرے چاہے وہ پوری ہو یا نہ ہو، وہ گناہوں سے اس دن کی طرح پاک ہوجاتا ہے جس دن اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: اسی طرح والدین کی خدمت کا عہد بھی انسانیت سے لیا گیا ہے۔ جب والدین بوڑھے یا بیمار ہوں تو ان کا احترام کرو، کیونکہ اللہ کی رضا والدین کی رضا میں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .