۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
یوم علی

حوزہ/مولانا ڈاکٹر مرزا یعسوب عباس: اگر کسی حکومت میں بھوک کی وجہ سے کوئی چوری کرتا ہوا پایا جائے تو چور کے نہیں بلکہ بادشاہ کے ہاتھ کاٹے جائیں کیوں کہ اسنے اپنی ریایہ کی طرف توجہ نہیں دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غدیری یووا فائونڈیشن امہٹ سلطان پور کے زیر اہتمام مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔جسکی صدارت امام جمعہ و الجماعت( امہت) مولانا محمد جعفر خان نے کی۔سمینار میں  ملک کے مایہ ناز علماء و ذاکرین کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔ عالی جناب مولانا ڈاکٹر مرزا یعسوب عباس لکھنئو نے اپنے تقریر میں کہا کہ حکومتیں ظلم  سے نہیں عدل سے چلتی ہیں۔ علی وہ تھے جنکی نیت پر زندہ مردہ ہوتا تھا اور مردہ زندہ ہوتا تھا۔ اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ اگر کسی حکومت میں بھوک کی وجہ سے کوئی چوری کرتا ہوا پایا جائے تو چور کے نہیں بلکہ بادشاہ کے ہاتھ کاٹے جائیں کیوں کہ اسنے اپنی ریایہ کی طرف توجہ نہیں دی۔

مولانا سید کلب رشید صاحب دہلی، مولانا وصی حسن خاں فیض آباد، مولانا محفوظ الحسن خان جون پور، مولانا رضوان حیدر الہ آباد، ڈاکٹر اسد عباس، ڈاکٹر ضیغم عباس ایم ڈی لکھنئو، ڈاکٹر عباس مہدی ایمڈی لکھنئو، ڈاکٹر مرزا شہاب شاہ، ڈاکٹر دائم رضا سی ایم او ایرا میڈیکل کالج لکھنئو، ڈاکٹر موکیش درپن حسینی برہمن مظفر نگر، سید حیات احمد قاری الہ آباد، شبروز کانپوری، سہیل بستوی، زھیر سلطان پوری، مشہد جلال پوری، سید تنظیم الحسن نقوی الہ آباد، نے شرکت کیا۔ 

نظامت کے فرائض جناب ذیشان علی اعظمی نے انجام دیا آخر میں غدیری یووا فائونڈیشن کی طرف سے آئے ہوئے مہمانوں کا مولانا محمد جعفر خان نے شکریہ ادا کیا۔

اس پروگرام کی رپورٹ حیدر عباس خاں صدر حسینی شیعہ ویلفییر ایسو سی ایشن سلطان پور نے دی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .