۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید اعجاز حسنین غدیری

حوزہ/ مولانا سید اعجاز حسنین غدیری کی رحلت پر علمائے امسن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی جسکا مکمل متن اس طرح ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید اعجاز حسنین غدیری کی رحلت پر علمائے امسن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

انا للہ وانا الیہ راجعون

اعجاز بھائی! بے شک جو اس دنیا میں آیا یے وہ ایک دن موت کی آغوش ضرور جائے گا لیکن آپ اتنی جلدی چلے گئے یقین ہی نہیں آ رہا۔ دل ماننے کو تیار نہیں۔

جب آپ کی خبر رحلت سنی تو دل نے کہا خدا کرے یہ خبر جھوٹی ہو۔ لیکن جب خبروں کا تسلسل دیکھا تو صبر کے سوا کوئی چارہ نہ کہ ہم اپنے ایک بزرگ، مخلص، خوش مزاج، با اخلاق اور شفیق بھائی کے ساتھ ساتھ ایک خطیبِ ولایت سے بھی محروم ہو گئے جس نے ملک و بیرون ملک میں اپنی خطابت کے دوران ولایت جناب ابو طالب کا پرچم لہراتے ہوئے علماء سنت کو للکار کہا کہ اب تم لوگ ہم سے ایمان ابو طالب پر کیا بلکہ ولایتِ ابو طالب پر بحث کرو جب پتہ چلے گا کہ سرکار ابوطلب کی عظمت،منزلت،اور مرتبہ کیا ہے۔

آپ کی خبر رحلت نے علمائے امسن مولانا حکیم سید علی عباس صاحب(صدر الافاضل)،مولانا سید وزیر حسن صاحب۔(پونہ)،مولانا ڈاکٹر سید محمد اصغر صاحب، درون (پروفیسر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)،مولانا سید رضی حیدر صاحب۔(انوار العلوم آلہ باد)،مولانا محمد عباس صاحب (اکبر پور)، مولانا سید مجاہد عباس صاحب (لندن)،مولانا سید محفوظ الحسن صاحب۔(وثیقه غربی کالج فیض آباد)،مولانا سید امتیاز عباس رضوان صاحب۔(صدر طه فاؤنڈیشن قم)،مولانا ڈاکٹر عباس مہدی حسنی (خاص پور مقیم قم ایران)،مولانا سید محمد عباس مونس صاحب(قم ایران) مولانا حسن جعفر صاحب (عالم نگر لکھنؤ) مولانا سید محمد علی گوہر صاحب۔(مدیر مدرسہ قرآن و عترت الہ آباد)،مولانا سید محمد قائم صاحب۔(مشہد مقدس دفتر امام رضا علیہ السلام)، مولانا سید مقبول حسین صاحب(قم ایران)،مولانا سید محمود الحسن صاحب۔(ایڈیٹر حوزہ نیوز ایجنسی اردو ایران)،مولانا اظہار عباس صاحب (نجفی اشرف)،مولانا ڈاکٹر سید حسین مہدی صاحب(ریسرچ اسکالر خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی لکھنؤ) مولانا محمد باقر رضوی(قم ایران) کے دلوں کو ملول اور آنکھوں کو اشکبار کر دیا۔ خدا رحمت فرمائے، مغفرت فرمائے، شہداء و صالحین کے ساتھ محشور فرمائے اور خانوادہ کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔آمین

اعجاز بھائی! آپ کو معجز نما علی علیہ السلام کی شفاعت اور حسنین کریمین علیہما السلام کی جنت مبارک ہو۔
آپ غدیری کہلاتے تھے۔ اللہ آپ کو غدیریوں کے ساتھ محشور فرمائے۔

شریکِ غم
سید حسین مہدی رضوی
امسن اجودھیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .