۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
پیام آیت الله اعرافی

حوزہ/ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے اپنے ایک پیغام میں حوزہ علمیہ کے بزرگ اور برجستہ استاد حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی بیگدلی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیۃ اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے ایک پیغام میں حوزہ علمیہ قم کے بزرگ اور برجستہ استاد اور آیۃ اللہ العظمی شبیری زنجانی کے داماد حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی بیگدلی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

بسم‌الله الرحمن الرحیم

هو الباقی

حوزہ علمیہ قم کے جلیل القدر استاد مرحوم آیۃ اللہ شیخ مہدی بیگدیلی طاب ثراہ کی حوزہ علمیہ قم کے لئے طویل عرصہ خدمات سرانجام دینے اور طویل علالت کے بعد رحلت کی خبر گہرے دکھ اور افسوس کا باعث بنی۔

ہم اس عظیم استاد کی مخلصانہ خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے ان کے فقدان پر ان کے شاگردوں، عقیدت مندوں، پسماندگان اور خاص طور پر آیۃ اللہ العظمی شبیری زنجانی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات اور مغفرت کے لئے اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتے ہیں۔

علی‌رضا اعرافی
سربراہ حوزه ہائے علمیہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .