حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی علمی مراکز اور مذہبی شخصیات کی دعوت پر اٹلی اور ویٹیکن کا دورہ کر رہے ہیں۔
اس سفر میں حوزہ کے تحقیقی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر حجۃ الاسلام مقیمی اور حوزہ کے بین الاقوامی اور مواصلاتی مرکز کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام حسینی کوہساری بھی آیت اللہ اعرافی کے ہمراہ ہوں گے۔
اس سفر میں حوزوی ٹیم کے وفد کا پہلا پروگرام روم میں حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں ہونے والی تقریب سے خطاب ہے جو کہ اٹلی میں موجود مسلمانوں، شیعیان اور انقلاب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی جانب سے منعقد ہوگی۔