۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
ملاقات هیئت اعزامی از حوزه‌های علمیه با سفیر ایران در ایتالیا

حوزہ / یورپ کے دورہ پر گئے حوزہ علمیہ کے وفد نے اٹلی میں ایران کے سفیر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے مطابق، یورپ کے دورہ پر گئے حوزہ علمیہ کے وفد نے اٹلی میں ایران کے سفیر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں اٹلی میں ایران کے سفیر جناب محمد رضا صبوری نے حوزہ علمیہ کے نمائندوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس طرح کے دوروں کو انتہائی مثبت قرار دیا اور حوزہ علمیہ اور دیگر مذہبی گروہوں کے درمیان دینی تعاون پر بھی تاکید کی۔

قابل ذکر ہے کہ حوزہ علمیہ کے وفد کے اراکین نے اٹلی میں وفد کے پلانز کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .