۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آسیزی ایتالیا

حوزہ / حوزہ علمیہ کے وفد نے اٹلی کے مذہبی شہر اسیسی کے میئر سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے مطابق، حوزہ علمیہ کے وفد نے بعض کیتھولک فرانسسکن رہنماؤں کے ہمراہ اٹلی کے مذہبی شہر اسیسی کی میئر پروفیسر اسٹیفنیا پروویٹی سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر اسیسی کی یہ خاتون میئر جو پہلے یونیورسٹی کے پروفیسر ہوا کرتی تھیں، ان کامیاب اطالوی میئرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے شہر کے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی ماحول کو مذہبی نقطہ نظر سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی ہے اور اس میں وہ کامیاب بھی رہی ہیں۔

شہر اسیسی کی میونسپل کمیٹی کی ملازمین زیادہ تر خواتین ہیں اور شہر کے انتظامی امور خواتین کے ہاتھ میں ہیں۔

شہر اسیسی کی میئر سے ملاقات میں حوزہ علمیہ کے وفد کے تعارف کے بعد حوزہ علمیہ کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی، طلباء اور اسکالرز کی تعلیمی درجات، ان کے علمی فروغ کی روش اور حوزہ علمیہ کے مضامین اور رجحانات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

اس ملاقات میں ایران میں خواتین کے مقام اور جمہوریہ اسلامی میں ان کی علمی ترقی اور خاص طور پر خواتین کے حوزاتِ علمیہ کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔

اس ملاقات کے تسلسل میں قم المقدس اور اسیسی میں دونوں شہروں کی مشترکہ خصوصیات کو مذہبی، تاریخی، ثقافتی اور سیاسی نقطہ نظر سے شمار کیا گیا اور حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی منفرد اور بے نظیر شخصیت کا تعارف کرایا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ شہر اسیسی کی میئر کو وفد کی جانب سے مختلف ہدایا بھی پیش کیے گئے جن میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کی ایک پینٹنگ اور صحیفہ سجادیہ کا اطالوی ترجمہ بھی شامل تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .