۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
رهبر انقلاب

حوزہ/ رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے 27 رجب المرجب عید مبعث، انقلابِ اسلامی کی سالگرہ اور شعبان المعظم کی اعیاد کی عظیم مناسبت سے مجرموں کی سزا میں کمی یا معافی کی درخواست پر اتفاق کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مدظلہ نے انقلابِ اسلامی کی 45 ویں سالگرہ، عید مبعث اور شعبان المعظم کی اعیاد کی عظیم مناسبت سے ایرانی چیف جسٹس کی مجرموں کے ایک گروہ کے لئے عام معافی یا سزاؤں میں کمی کی درخواست سے اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی عدلیہ کے سربراہ کے خط میں عام عدالتوں اور ملٹری کورٹس کے 2827 مجرموں کی سزاؤں میں معافی، کمی اور تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .