۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
آئین افتتاح، بهره‌برداری و آغاز عملیات اجرایی ۵۷ پروژه بزرگ شهرداری قم با حضور آیت الله اعرافی

حوزہ / آیت اللہ اعرافی نے کہا: شہر قم کی ایک طویل اور شاندار تاریخ ہے۔ اس سرزمین کے لوگ تمام صدیوں میں ایران اور دنیا میں عظیم تحریکوں کے علمبردار رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست نے قم المقدس میں 57 بڑے منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا: شہر قم میں کام کرنا الگ امتیاز کا حامل ہے اور اس شہر میں خدمت انتہائی ممتاز حیثیت رکھتی ہے۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست نے دہہ مبارکہ فجر کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہمیں ان لوگوں کا شکر گزار ہونا چاہیے جو عوام کی خدمت میں سرگرداں ہیں۔

آیت اللہ اعرافی نے شہر قم کے تاریخی مقام کا ذکر کرتے ہوئے کہا: شہر قم ایک طویل اور شاندار تاریخ رکھتا ہے۔ اس سرزمین کے لوگ تمام صدیوں میں ایران اور دنیا میں عظیم تحریکوں کے علمبردار رہے ہیں۔

قم کے امام جمعہ نے مزید کہا: اگرچہ قم کی شناخت ایرانی اور اسلامی تشخص کے تحت ہے، لیکن اس نے ہمیشہ اہل بیت (ع) کی تعلیمات کا خیر مقدم کیا ہے اور علم و ثقافت کی ترقی کا مرکز بن گیا ہے اور اس سے اس سرزمین کے لوگوں کی روحانی، ثقافتی اور علمی صلاحیتیں ظاہر ہوتی ہیں۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: گذشتہ ایک سو سالوں میں قم اسلامی دنیا کا سب سے بڑا حوزہ علمیہ بن چکا ہے اور اس شہر کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اس میں انقلاب اسلامی جیسے عظیم نظریات پیش کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا: قم فکرِ اسلامی انقلاب کا مرکز اور بانی شہر تھا۔ قم کے نوجوان، قم کے طلباء، تنظیمیں اور قم کے بازار اس تحریک میں پیش پیش تھے اور ہم دہہ مبارکہ فجر کے بابرکت عشرے میں ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

قم؛ فکرِ انقلابِ اسلامی کا مرکز اور بانی شہر ہے

قم؛ فکرِ انقلابِ اسلامی کا مرکز اور بانی شہر ہے

قم؛ فکرِ انقلابِ اسلامی کا مرکز اور بانی شہر ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .