۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
آیت الله اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: شہداء خاص طور پر قابل احترام شہداء علمائے کرام جو اپنے قلم اور جہاد اور اجتہاد کے ساتھ شہادت جیسے عظیم منصب پر فائز ہوئے، ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایران کے دارالحکومت تہران میں 580 شہداء طلباء اور علماء کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔ جس کا متن حسب ذیل ہے:

شہداء آسمان کے ان ستاروں کی مانند ہیں جو اہل زمین کے لئے جہالت وغیرہ جیسے فتنوں کے مشکل حالات میں بطور رہنما ہوا کرتے ہیں، ان کے خون کی روشن لکیر کسی دم دار ستارے کی طرح زمین سے عرش الٰہی کے آسمان تک پھیلی ہوتی ہے۔

یہ صاحبِ بصیرت شہداء حیرت و مشکلات کے وقت انسان کی بیدار اور چوکنا آنکھیں بنتے ہیں اور رات میں چمکتے چاند کی طرح اپنے روشنی سے جہالت کے اندھیروں کو نور سے بدل دیتے ہے۔

شہداء خاص طور پر قابل احترام شہداء علمائے کرام جو اپنے قلم اور جہاد اور اجتہاد کے ساتھ شہادت جیسے عظیم منصب پر فائز ہوئے، ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

جنہوں نے اپنے علم و عمل کے دو بازؤوں کو استعمال کیا اور ذوالجلال و الاکرام کے مبارک نام سے راہنمائی لیتے ہوئے قوم کا چشم و چراغ بنے اور خدا کی رسی کے طور پر حق، انصاف، امن اور سعادت کی راہ تلاش کرنے والوں کے لیے الہی ذریعہ قرار پائے۔

تاریخ علمائے کرام کی قربانیوں اور ایثار کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ہر مشکل میں اپنے اوپر خطرہ مول لینے والے اور علم و عمل کا میدان رکھنے والے یہ وہ الٰہی شہداء تھے جو ایک ہاتھ میں کتاب اللہ اور دوسرے ہاتھ میں میدانِ جہاد کے مختلف آلات و ساز و سامان لیے ہوئے تھے۔

جو کبھی عسکری تعمیر اور دفاع مقدس کے میدان میں تلواروں اور ہتھیاروں کا استعمال کرتے تو کبھی صحت و علاج کے میدان میں توسل، ایمان و علاج معالجہ کا وسیلہ قرار پاتے اور کبھی جہادِ تبیین کے میدان میں یا کسی بھی نازک وقت اور مقام کے تقاضوں کے مطابق ولی فقیہ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو ہتھیلی پر رکھتے ہوئے میدان میں کود پڑتے۔

آخر میں تمام طلاب کرام اور فضلاء کو ان شہداء والا مقام کے باعظمت اور سبق آموز وصیت ناموں کے مطالعہ کی تاکید کرتا ہوں اور شہداء بالخصوص شہداء کرمان اور شہداء غزہ کو خراجِ عقیدت پیش کئے جانے جیسے پروگرامز کے مسئولین اور منتظمین کا بھی تہہ دل سے شکر گزار اور ان کی توفیقات خیر میں مزید اضافہ کے لئے خداوند متعال کے حضور دعاگو ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .