۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ نوری ہمدانی

حوزہ / آیت اللہ نوری ہمدانی نے حزب اللہ کی شجاعت اور غیرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر حزب اللہ لبنان اور ہمارے شہداء نہ ہوتے تو اسلام ترقی و پیشرفت نہ کرتا۔ انہوں نے صیہونیوں کی بہت جلد نابودی کی بھی نوید سنائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نوری ہمدانی نے گذشتہ رات لبنان کے جنوبی علاقوں کے میئر حضرات سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسلام میں مسئلۂ جہاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا: عظمت و سربلندی اور طاقت کا جہاد سے گہرا تعلق ہے۔

انہوں نے کہا: مسلمان اگر طاقتور رہنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے جہاد کرنا چاہئے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: ہماری انتہائی اہم کتابوں میں سے ایک وسائل الشیعہ ہے اس کتاب میں فقہی احکام سے مربوط ۳۵ہزار حدیثیں ہیں اور اس کتاب کی ایک جلد جہاد پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا: جہاد کو کبھی بھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ قرآن کریم نے جہاد کے متعلق بحث کی ہے حتی کہ قرآن مجید میں مجاہدین کے متعلق ایک سورہ بھی ہے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: ایک طرف ایران، عراق، شام اور لبنان  مسلمان ہیں تو دوسری طرف ان کے مقابلے میں غاصب صیہونی، عربی اور مغربی کفار ہیں۔ حزب اللہ لبنان اس شیطانی مثلث کے مقابلے میں صف آراء ہے۔

دینی علوم کے اس نامور استاد نے دشمن کے مقابلے میں آمادگی کے موضوع پر قرآنی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: پہلے مرحلے میں فکری اور دینی آمادگی ہے۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا: آپ کو اسلام شناس ہونا چاہئے اور جو شخص جہاد پر جا رہا ہے اسے اپنے آپ کو تمام مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے آمادہ کرنا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .