پیر 5 فروری 2024 - 09:00
جب بھی بنی نوع انسان نے اپنی تہذیب کو بچانا چاہا تو اس نے قلم اور کاغذ کا استعمال کیا

حوزہ / حضرت آیت الله سبحانی نے کہا: مفید کتاب وہ ہے جو معاشرے کے مسائل کو حل کرتی ہے۔ ماضی میں علماء نے ایسی کتابیں لکھیں جو معاشرے میں موجود خلا کو پر کرتی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حضرت آیت اللہ جعفر سبحانی نے ایران کے شہر قم المقدسہ کے مدرسہ عالی دارالشفاء کے کانفرنس ہال میں منعقدہ 25ویں حوزہ کی کتاب سال کانفرنس اور ساتویں علمی مقالات فیسٹیول میں کہا: دنیا میں کئی انسانی تہذیبیں موجود ہیں۔ تاریخی آثار و تصانیف نے پچھلی تہذیبوں کو اگلی تہذیبوں تک پہنچانے میں مدد کی ہے اور جب بھی بنی نوع انسان نے اپنی تہذیبوں کو بچانے کی کوشش کی ہے تو اس نے قلم اور کاغذ کا استعمال کیا ہے۔

اس مرجع تقلید نے کہا: خداوند متعال نے بھی قلم اور قلم جس پر لکھتا ہے، کی قسم کھائی ہے۔ اسلام قلم کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا: احادیث میں ہے کہ کاغذ پر قلم کی آواز، میدان جنگ میں مجاہد کے جوتوں کی آواز اور سوت کاتنے والی پاکدامن عورتوں کی آواز اللہ کے نزدیک نہایت پسندیدہ ہے۔

حضرت آیت الله سبحانی نے کہا: اگر امام صادق علیہ السلام کے شاگردوں کی تحریریں نہ ہوتیں تو علم ابتدائی اور ثانوی معاشروں میں منتقل ہی نہ ہوتا۔ اہل بیت علیہم السلام اور امیرالمومنین علیہ السلام تحریر و کتابت میں سب سے آگے تھے اور یہ تشیّع کے لیے ایک اعزاز ہے۔

جب بھی بنی نوع انسان نے اپنی تہذیب کو بچانا چاہا تو اس نے قلم اور کاغذ کا استعمال کیا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha