حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی چھبیسویں کتاب سال حوزہ کانفرنس (حوزہ علمیہ کی سال کی منتخب کتاب اور مقالات) میں آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی اور مرحوم آیت اللہ ری شہری کی علمی خدمات کا خصوصی اعتراف کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، آج صبح مدرسہ علمیہ امام کاظم علیہ السلام میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ملک اور بیرونِ ملک، خصوصاً مصر اور عراق سے علمی و حوزوی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی کو چھبیسویں کتاب سال حوزہ کانفرنس کی ممتاز علمی شخصیت کے طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا، جبکہ ان کی بارہ جلدوں پر مشتمل کتاب نکاح کو اس علمی کانفرنس کی بہترین کتاب قرار دیا گیا۔
اسی طرح، چھبیسویں علمی کانفرنس میں آیت اللہ ری شہریؒ کی ساٹھ سالہ علمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں حوزہ علمیہ کے نمایاں حدیثی و سیاسی شخصیت کے طور پر متعارف کرایا۔
تقریب کے دوران علمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کتابوں، مقالات اور تحقیقی مقالات کو بھی سراہا گیا۔









آپ کا تبصرہ