۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024

حوزه/ حوزہ ہائے علمیہ ایران کی جانب سے دینی مدارس کے دانشور حضرات کے لئے کتابِ سال کانفرنس میں شمولیت کی دعوت کا اعلان، حوزہ علمیہ کے دانشور اور دانشمند حضرات اپنی کتاب اور پی ایچ ڈی لیول کے تھیسز بھیج کر اس کانفرنس میں شرکت کر سکتے ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ ہائے علمیہ ایران کی جانب سے کتابِ سال کانفرنس میں شمولیت کی دی گئی دعوت کے قوانین اور تفاصیل درج ذیل ہے:

حوزہ کی کتاب سال کی  اکیسویں کانفرنس میں شمولیت کی دعوت

حوزہ علمیہ کے دانشور  اور دانشمند حضرات اپنی کتاب اور پی ایچ ڈی لیول کے تھیسز بھیج کر اس کانفرنس میں شرکت کر سکتے ہیں۔

الف) کانفرنس میں شرکت کی شرائط:

۔آثار کے حامل افراد کا حوزوی ہونا

-وہ کتاب جو ۱۳۹۷ شمسی(۲۰۱۸ عیسوی) میں پہلی مرتبہ چھپی ہو (اسی طرح وہ کتب جو کہ ۱۴۳۸ سے ۱۴۴۰ قمری اور ۲۰۱۷ سے ۲۰۱۸ عیسوی میں غیرملکی ناشران کے توسط سے پہلی بار منتشر ہوئی ہوں)

- پی ایچ ڈی لیول کے تھیسز کہ جنہیں ۱۳۹۷ شمسی (۲۰۱۸ عیسوی) میں  ڈیفینڈ کیا گیا ہو(رجسٹریشن کرتے وقت تھیسز کے ڈیفینڈ کرنے کی تصویر اور اس کی الیکٹرانک فائل ورڈ یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں اپلوڈ کرنا ضروری ہے)۔

ب) آثار بھیجنے کا طریقۂ کار:

1۔ مربوطہ فارم کی تکمیل (انٹرنیٹ کے ذریعہ یا کانفرنس کے دفتر میں حضوری طور پرآ کر)

2۔ کتاب وغیرہ کے ۲ عدد نسخے کانفرنس کے دفتر میں ارسال کرنا (رجسٹریشن مکمل کرنے اور کوڈ دریافت کرنے کے بعد)

 نوٹ 1: ترجمہ شدہ کتابوں کے لئے کتاب  کا اصلی نسخہ پیش کرنا(اصلی زبان میں)ضروری ہے۔

ج) آثار بھیجنے کی آخری تاریخ:

15 خرداد   1398 شمسی یا 5 جون 2019 عیسوی(آثار بھیجنے کی تاریخ غیر قابل توسیع ہے)۔

د) کانفرنس کے دفتر سے رابطہ کا طریقۂ کار:

دفتر کا ٹیلی فون نمبر: 37255890 – 025 (انٹرنال نمبر 603 سے 605 تک)

رجسٹریشن کے لئے ویب سائٹ کا ایڈریس:  www.ketabehowzeh.ir

ایس ایم  ایس سروس:  100007020

ایتا(میسنجر) میں کانفرنس کے چینل ایڈریس:khowzeh

کانفرنس کے ایگزیکٹو سکریٹری سے ڈائریکٹ رابطہ(ایتا میسنجر): ketabehowzeh

پوسٹ ایڈریس: قم، جمکران، بلوار انتظار، مجمع دارالولایہ، مرکز مدیریت حوزہ ھای علمیہ، دبیر خانۂ ھمایش کتاب سال حوزہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .