جمعرات 6 فروری 2025 - 13:05
فقہ و فقاہت حوزہ علمیہ کا علمی عروج ہے/ طلاب کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری: آیت اللہ اعرافی

حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے "حوزہ علمیہ کی سال کی منتخب کتاب" نامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فقہ و فقاہت حوزہ علمیہ کے علمی میدان کا سب سے بلند مقام ہے اور تمام طلبہ و محققین کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ اعرافی نے آج قم المقدسہ میں منعقدہ "کتاب سال حوزہ" (حوزہ علمیہ کی سال کی منتخب کتاب اور مقالات) کے اختتامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے علوم دینیہ کی ترقی اور جدید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ حوزہ علمیہ کی نمایاں شخصیات میں شامل ہیں اور ان کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ حوزہ علمیہ کو دو بنیادی اہداف پر توجہ دینی چاہیے: 1. دینی علوم میں مزید عمیق اور گہرائی کے تحقیق۔کرنا، یعنی فقاہت اور اسلامی علوم کو مزید وسعت اور مضبوطی دینا ضروری ہے۔ 2. عصرِ حاضر کی ضروریات کے مطابق علمی کام: آج کے زمانے اور اسلامی معاشرے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیق اور کتابیں لکھی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ دینی علوم کی تحقیق میں جدید علمی وسائل اور طریقوں کو اپنانا بہت اہم ہے تاکہ علمی کام زیادہ مستند اور مفید ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ حوزہ علمیہ کو بین الاقوامی سطح پر تحقیق کو فروغ دینے اور خواتین کی علمی میدان میں شرکت پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

آخر میں، آیت اللہ اعرافی نے محققین پر زور دیا کہ وہ فقہ اور دیگر اسلامی علوم پر مزید تحقیق کریں اور اپنے کام کو زیادہ معیاری اور موثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha