حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزه علمیہ ایران، آیتالله اعرافی نے کہا کہ امام کی معرفت، انسانی رشد و کمال کی بنیاد ہے اور بغیر شناختِ امام، انسان کے تمام اعمال ناقص رہیں گے۔
یہ بات انہوں حوزہ علمیہ شہر بناب کے طلاب کی عمامہ پوشی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس تقریب میں علما، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔
آیتالله اعرافی نے امام زمانہ (عج) کے انتظار کو الٰہی اقدار کا محرک قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلاب کو چاہیے کہ امام کی شناخت اور ان سے محبت کے ساتھ ساتھ دین و معاشرے کی خدمت کے لیے تواضع اور ایثار بھی رکھیں اور اس طرح اپنا سفر جاری رکھیں۔
انہوں نے آذربائیجان اور خصوصاً شہر بناب کے عوام کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ علمیہ بناب عوامی حمایت کی بدولت آج ملک کے نمایاں مدارس میں شمار ہوتا ہے۔ اس کے تقریباً دو ہزار فارغ التحصیل قم اور دیگر شہروں میں دینی خدمات انجام دے رہے ہیں، جو بناب کے عوام کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔
مدیر حوزههای علمیہ نے ایران اور حوزہهای علمیہ کے اسلامی معارف کی ترویج میں تاریخی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اسلام اور تشیع کو کھلے دل سے قبول کیا، اور آج دنیا بھر میں اسلامی و شیعی معارف ایرانی حوزات کے ذریعے پھیل رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی اس عظیم تحریک کا پرچم بردار ہے، اور آج دنیا کی نظریں ایران اور ہمارے دینی مراکز پر مرکوز ہیں۔
آیتالله اعرافی نے امام زمانہ (عج) کی معرفت اور انتظار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتظار صرف ایک نظریہ نہیں بلکہ تمام الٰہی اقدار جیسے نماز، روزہ، جہاد، احسان اور خدمت خلق کا حقیقی محرک ہے۔ ہمیں امام زمانہ (عج) کی معرفت اور محبت کو مضبوط کرکے ظہور کے لیے خود کو آمادہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے تاریخ میں حوزہهای علمیہ کے الحاد اور بے دینی کے خلاف کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مشروطہ اور پہلی جنگ عظیم کے بعد حوزہ علمیہ قم کو مرحوم عبدالکریم حائری یزدی نے ازسرنو زندہ کیا، اور آج انقلاب اسلامی کی برکت سے دینی مدارس پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں۔
انہوں نے امام جمعہ بناب اور دیگر شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عوام اور حکام کے تعاون سے حوزہهای علمیہ مزید ترقی کریں گے اور دین و معاشرے کی خدمت میں اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں گے۔









آپ کا تبصرہ