جمعہ 23 مئی 2025 - 17:56
علماءِ دین معاشرے کا روحانی و معنوی سرمایہ ہیں

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین قریشی نے کہا: علماء کے مقام کی قدردانی ایک ثقافتی اور دینی ذمہ داری ہے جسے سنجیدگی سے انجام دینا چاہیے تاکہ آئندہ نسلیں ان پائیدار معنوی سرمایوں سے آشنا ہو سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آذربایجان غربی میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین قریشی نے تالار وحدت ارومیہ میں آیت اللہ سید علی اکبر قریشی کی 80 سالہ علمی، ثقافتی اور سماجی جدوجہد کی قدردانی کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: علماءِ دین معاشرے کے روحانی و معنوی سرمایہ ہیں اور چونکہ اسلامی معاشرے میں ان کا مقام بے مثال ہے، اس لیے دینی شخصیات کی تکریم پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا: علماء کی قدردانی صرف مخصوص افراد تک محدود نہیں رہنی چاہیے بلکہ تمام دینی شخصیات کو ان کی کدمات اور زحمات پر خراجِ تحسین پیش کیا جان چاہئے۔

حجت الاسلام والمسلمین قریشی نے مزید کہا: بہت سے علماء نے علمی کوششوں کے ساتھ ساتھ دین کے دفاع میں اپنی جانیں بھی تک قربان کر دیں۔ تاریخ میں ان بزرگوں نے عوام کی دینی تربیت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے اور آج ہم ان کی علمی اور روحانی جدوجہد کے ممنون و مشکور ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha