حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کتائب سید الشہدا عراق کے ثقافتی نمائندہ حسن العبادی نے ایران میں کتائب سید الشہدا کے نمائندہ دفتر کے اراکین کے ہمراہ قم کے صوبائی دفتر کے سیاسی و سلامتی معاون مرتضیٰ حیدری سے ملاقات میں اعیادِ شعبانیہ بالخصوص یومِ جانباز کی مبارکباد پیش کی اور قم میں کتائب سید الشہدا کے نمائندہ دفتر کے قریب الوقوع افتتاح کی خبر دی۔
انہوں نے کہا: یہ دفتر عنقریب ایران اور عراق کے عوام کے درمیان ثقافتی اور سیاسی روابط کا مرکز بن کر اپنے کام کا آغاز کرے گا اور درحقیقت دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو سہل بنانے کا ایک ذریعہ ہو گا۔
کتائب سید الشہدا کے ثقافتی نمائندے نے کہا: رہبر معظم امتِ واحدۂ اسلام کا پرچم تھامے ہوئے ہیں اور ہم سب اسی پرچم کے سائے میں جمع ہیں۔ یہ موجودگی ایران اور عراق کے عوام کے درمیان رشتے کو مضبوط بناتی ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم آیت اللہ العظمیٰ خامنہای جیسے رہبر کی پیروی کر رہے ہیں جن کے قد و قامت کے سائے اور جن کے کلام کی قوت سے دشمن خوف کھاتے ہیں۔

حسن العبادی نے ایران میں حالیہ امریکی صہیونی دہشت گردانہ واقعے کی طرف اشارہ کیا، جس کے نتیجے میں اس ملک کے بہت سے شہری شہید ہوئے اور کہا: کتائب سید الشہدا عراق اس سانحے میں ایران کے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
انہوں نے کہا: دشمنوں کی سازشوں سے پیدا ہونے والے دردناک مناظر ہر صاحبِ دل انسان کو رنجیدہ کر دیتے ہیں۔ انہی دشمنوں کے ہاتھوں بے گناہ عوام کا قتلِ عام ہر روز دنیا کے کسی نہ کسی خطے میں اقوامِ متحدہ کی خوابیدہ آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے لیکن اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل حق کے ساتھ کھڑا ہونا نہیں چاہتی اور یوں دنیا کے بے گناہ لوگوں کے خون میں ان عناصر کی شریک ہے۔
انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کی دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ہم ایران میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ دشمن کے مقابل کھڑے ہیں اور اس خطے کو دشمن کے لیے غیر محفوظ بنا دیں گے۔









آپ کا تبصرہ