جمعہ 28 نومبر 2025 - 19:06
ایران کی کامیابی مسلمانوں کی کامیابی ہے / پاکستانی عوام ہر مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے نیشنل سلامتی کونسل ایران کے سیکرٹری اور رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ کے نمائندہ سے  اسلام آباد میں ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور ممتاز مذہبی و سیاسی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے نیشنل سلامتی کونسل ایران کے سیکرٹری اور رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ کے نمائندہ ڈاکٹر علی لاریجانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ایران پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ جنگ میں ایران کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: پاکستانی عوام ہر مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت عالم اسلام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا: ایران نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ کوئی طاقت عالم اسلام کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔ ایران کی کامیابی مسلمانوں کی کامیابی ہے جس پر ہم ایرانی قیادت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha