حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ اشفاق وحیدی نے ڈویژنل خطیب اور امن کمیٹی کے سرکردہ رہنما جناب حافظ اقبال رضوی سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: وطن پاکستان میں کوئی شیعہ سنی کا مسئلہ نہیں ہے۔ کچھ ملک دشمن قوتیں شیعہ سنی کو لڑانے میں ان کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ ایسے عناصر کا کسی مذہب و مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: عالم اسلام میں تمام مکاتب فکر کے علماء کے ایک پرچم کے تلے جمع ہونے میں ہی کامیابی ہے۔ امن و امان کو برقرار رکھنا علماء کی شرعی ذمہ داری ہے ۔
علامہ اشفاق وحیدی نے اتحاد و وحدت کے لیے مولانا اقبال رضوی کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا: ایسے علمائے دین ملت و قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں جو عوام کے دلوں کو جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قرآن اور دین الٰہی کا بھی یہی واضح پیغام ہے۔









آپ کا تبصرہ