پیر 2 جون 2025 - 20:14
صدرِ شیعہ علماء کونسل کے پی کے کی میزبانی میں تنظیمی ذمہ داران کی اہم نشست؛ قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات

حوزہ/شیعہ علماء کونسل خیبرپختونخوا کے صدر برادر وسیم اظہر ترابی کی میزبانی میں تنظیمی ذمہ داران کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب صدور سمیت دیگر مرکزی ذمہ داران نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل خیبرپختونخوا کے صدر برادر وسیم اظہر ترابی کی میزبانی میں تنظیمی ذمہ داران کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب صدور سمیت دیگر مرکزی ذمہ داران نے شرکت کی۔

نشست میں ملک کی مجموعی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور گزشتہ تین سال میں ہونے والی ابتری کی وجوہات پر تبادلہ خیال ہوا؛ غیر تنظیمی روش پر افسوس کا اظہار ہوا اور مرکزی سیکریٹری جنرل کے آنے والے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔

اس اہم نشست میں قومی امور، سیاسی صورتحال بالخصوص گلگت بلتستان کے موجودہ حالات اور اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں تنظیمی پالیسی کی تشکیل، صوبوں اور مرکز کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ، محرم الحرام اور اربعین سمیت ایام عزاء میں درپیش ہونی والی متوقع صورتحال اور تنظیم کو تنظیم کی حقیقی دستوری روایت اور روش کے مطابق چلانے کی ضرورت جیسے موضوعات زیر بحث رہیں اور متفقہ طور پر مؤقف طے کیا گیا۔

اگلے روز اسی متفقہ مؤقف کے ساتھ شرکائے نشست نے قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمت میں حاضری دی۔

صدرِ شیعہ علماء کونسل کے پی کے کی میزبانی میں تنظیمی ذمہ داران کی اہم نشست؛ قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات

قائدِ ملّت جعفریہ پاکستان نے اڑھائی گھنٹے کی تفصیلی ملاقات میں نہایت دلجمعی، وسعتِ نظری اور بہترین ماحول میں اپنے سینئر تنظیمی ساتھیوں، دیرینہ پرانے رفقاء اور مرکزی و صوبائی عہدیداران کا مؤقف سماعت فرمایا۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دئیے؛ مختلف اشکالات و اعتراضات کی وضاحت کی، مستقبل سے مربوط مسائل کے حل کے لیے ٹائم فریم دیا اور تنظیم کو مضبوط سے مضبوط ترین بنانے کے لیے رہنمائی فراہم کی۔

شرکائے وفد نے اپنے مخلصانہ درد دل کا اظہار کیا اور اخلاص کے ساتھ موجودہ پریشان کن حالات کی اصلاح کے لیے پر خلوص تجاویز دیں جن میں سے اکثر پر قائد محترم نے مثبت جواب اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha