ہفتہ 5 جولائی 2025 - 12:29
مائیں ظہورِ امام کے لیے خود بھی اور بچوں کو بھی آمادہ کریں، محترمہ ثوبیہ

حوزہ/مجلسِ وحدت مسلمین گلگت ڈویژن برمس پائن میں حسبِ سابق امسال بھی مجلسِ وحدت مسلمین کی سینئر خواہران اور علاقہ کی مؤمنات کے تعاون سے عالمی یومِ علی اصغر شان و شوکت سے منایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین گلگت ڈویژن برمس پائن میں حسبِ سابق امسال بھی مجلسِ وحدت مسلمین کی سینئر خواہران اور علاقہ کی مؤمنات کے تعاون سے عالمی یومِ علی اصغر شان و شوکت سے منایا گیا، جس میں ماؤں نے اپنے شیر خوار بچوں کو کربلا کے شش ماہہ شہید سے منسوب لباس پہنا کر امام عصر امام صاحب الزمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف سے یہ عہد کیا کہ ہم اپنے بچوں کو آپ کے انقلاب میں نصرت و مدد کے لیے نذر کررہے ہیں۔

مجلسِ عزاء سے خواہر ثوبیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے آج کا یزید بھی حسین علیہ السّلام کے زمانے کے یزید سے کم نہیں ہے؛ اس وقت بھی شش ماہہ علی اصغر علیہ السّلام کی گردن پر تیر مارا گیا اور اب بھی دشمن نہ شش ماہہ بچے دیکھ رہے ہیں اور نہ ہی بزرگ دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عصرِ حاضر کے یزید کے متعلق مسلم اُمّہ کو سمجھداری اور بصیرت کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور دشمن شناس بن کر اپنے دشمن کو جواب دینے کے لیے میدان جنگ میں حاضر رہنا ہوگا، ورنہ دشمن مسلم اُمہ کو کچل ڈالیں گے۔

محترمہ ثوبیہ نے کہا کہ دشمن کو جواب گھر بیٹھے اسی کے بنائے ہوئے ہتھیار موبائل سے ہی دیا جا سکتا ہے اور موبائل کو استعمال کیجیئے اور دشمن کو شکست دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ٹیکنالوجی کی جنگ ہے اس لیے جدید اور ماڈرن جنگ کے لیے اپنے بچوں کو تیار کریں۔

خانم ثوبیہ نے ماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ظہورِ امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے لیے خود بھی آمادہ رہیں اور بچوں کو بھی آمادہ رکھیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha