حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان شعبۂ خواتین کی رہنما سائرہ ابراہیم نے کہا کہ امریکہ کو ڈر ایٹم بم سے نہیں ہے، اصل خوف ایرانی قوم کی فکر و سوچ کا ہے، ایٹمی ہتھیار تو امریکہ سمیت کئی ممالک کے پاس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریہ اسلامی ایران کے جوہری مرکز پر حملہ بین الاقوامی جاہلانہ پن ہے ان حملوں نے خطے میں جنگ کا دروازہ کھول دیا ہے عالمی سطح پر بین الاقوامی قانون اقوام متحدہ کے چارٹر اور ایک خود مختار ریاست کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس جنگ کا دروازہ امریکہ نے کھولا ہے، اس میں امریکہ اور اس کے تمام سہولت کاروں کی تباہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو خوف صرف ایران کی خود انحصاری کا ہے، عزم و علم اور خودداری کے نتیجے سے ہی عزت ملتی ہے اور یہی وہ سبق ہے جو ایران آج دنیا کو دے رہا ہے اور امریکہ و اسرائیل کو ڈرا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ۱۹۷۹ میں ایران میں اسلامی انقلاب آیا؛ یہ صرف حکومت کی تبدیلی نہیں تھی، بلکہ سوچ، فکر اور راستے کی تبدیلی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا مؤقف تھا کے وہ ورلڈ بینک سے قرض نہیں لے گا، آئی ایم ایف کے اصولوں پر نہیں چلے گا اور مغربی طاقتوں کے نیچے نہیں رہے گا۔









آپ کا تبصرہ