اتوار 22 جون 2025 - 15:06
قم المقدسہ؛ تبلیغ دین کے جدید اسلوب اور طلبہ و محققین کے لیے مواقع کے عنوان سے علمی نشست منعقد

حوزہ/ جامعہ روحانیت بلتستان شعبۂ تحقیق کے زیرِ اہتمام "تبلیغ دین کے جدید اسلوب اور طلبہ و محققین کے لیے مواقع" کے عنوان سے ایک اہم علمی و تحقیقی نشست کا اہتمام ہوا، جس میں طلباء و علماء نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان شعبۂ تحقیق کے زیرِ اہتمام "تبلیغ دین کے جدید اسلوب اور طلبہ و محققین کے لیے مواقع" کے عنوان سے ایک اہم علمی و تحقیقی نشست کا اہتمام ہوا، جس میں طلباء و علماء نے بھرپور شرکت کی۔

نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہوا، جس کی سعادت مولانا خادم حسین جاوید نے حاصل کی، جبکہ حالاتِ حاضرہ پر معروف شاعر و منقبت خواں برادر ذیشان حیدر جوادی نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا۔

اس اہم نشست سے کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی نے خطاب کیا۔

انہوں نے تبلیغ سے متعلق روایتی انداز کے علاوہ علمائے کرام کو جدید تبلیغی اسلوب سے آشنائی اور جدید علمی مراکز کی طرف رغبت کے مواقع اور فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

آخر میں علمائے کرام اور طلاب نے مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن کے ڈاکٹر جواد ہاشمی نے تفصیلی جوابات دئیے۔

آخر میں ملک خداداد پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ نشست اختتام پذیر ہوئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha