پیر 23 جون 2025 - 15:22
استقبالِ محرم اور حالاتِ حاضرہ پر جامعۃ النجف سکردو میں علمی و فکری نشست/کلِّ کفر، آج آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مد مقابل ہے، مقررین

حوزہ/استقبالِ محرم الحرام، ایران پر اسرائیلی و امریکی جارحیت، اسلامی جمہوریہ ایران اور رہبرِ مسلمین جہان کی حمایت، جی بی بالخصوص بلتستان پر ریاستی و استعماری سازشوں اور عالمی بدلتی صورت حال پر گفت وشنید کے لیے حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو میں علماء، زعما اور دانشوروں کی ایک علمی و فکری نشست منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استقبالِ محرم الحرام، ایران پر اسرائیلی و امریکی جارحیت، اسلامی جمہوریہ ایران اور رہبرِ مسلمین جہان کی حمایت، جی بی بالخصوص بلتستان پر ریاستی و استعماری سازشوں اور عالمی بدلتی صورت حال پر گفت وشنید کے لیے حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو میں علماء، زعما اور دانشوروں کی ایک علمی و فکری نشست منعقد ہوئی۔

صدرِ محفل، ملک کے معروف عالم دین شیخ محمد حسن صلاح الدین تھے، جبکہ صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان حجۃ الاسلام سید محمدباقر الحسینی مہمان خصوصی تھے۔

استقبالِ محرم اور حالاتِ حاضرہ پر جامعۃ النجف سکردو میں علمی و فکری نشست/کلِّ کفر، آج آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مد مقابل ہے، مقررین

نشست سے مولانا مرزا یوسف حسین، شیخ محمد علی توحیدی، شیخ سجاد حسین مفتی، شیخ احمد علی نوری اور محمد علی عزیزی نے خطاب کیا۔

حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق و باطل کی جنگ ایک تسلسل کا نام ہے۔ باطل کے خلاف اپنی توانائیوں کو جمع کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

استقبالِ محرم اور حالاتِ حاضرہ پر جامعۃ النجف سکردو میں علمی و فکری نشست/کلِّ کفر، آج آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مد مقابل ہے، مقررین

صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ عالم اسلام متحد ہوکر دشمن کے مقابلے میں علمِ اسلام بلند کرے۔

علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ ایرانیوں کی ایمانی طاقت اور جدید ٹیکنالوجی نے امریکہ، اسرائیل اور دیگر استعماری طاقتوں کے گھمنڈ کوخاک میں ملا دیا۔

جامعہ النجف سکردو کے سربراہ حجت الاسلام شیخ محمد علی توحیدی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایران کے حق میں، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

شیخ سجاد مفتی نے کہا کہ کلِّ کفر پہلی مرتبہ جنگ احزاب میں حضرت علی علیہ السلام، دوسری مرتبہ کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السّلام اور آج آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے مدمقابل ہے۔

استقبالِ محرم اور حالاتِ حاضرہ پر جامعۃ النجف سکردو میں علمی و فکری نشست/کلِّ کفر، آج آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مد مقابل ہے، مقررین

رکن جی بی کونسل حجت الاسلام شیخ احمد علی نوری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت نے امریکی و اسرائیلی پراکسیز کو شکست دےکر خود امریکہ و اسرائیل کو بلوں سے نکل کر منظر عام پر آنے پر مجبور کر دیا۔

نشست سے محمد علی عزیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بنیادی نقطہ، مقاومت ہے۔ اس سلسلے کی کڑی حضرت آدم علیہ السلام اور شیطان کے واقعے سے جاملتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ جنگ میں اب تک اسلامی جمہوریہ ایران کی فتح ہوئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha