ہفتہ 28 جون 2025 - 12:45
ایران کی امریکہ اور اسرائیل پر فتح، عالم اسلام کی تمام استکباری طاقتوں پر فتح: مقررین

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی شیطان بزرگ امریکہ اور غاصب اسرائیل پر فتح کی مناسبت سے جامعۃ النجف سکردو بلتستان پاکستان میں جشنِ فتح المبین کے عنوان سے ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی شیطان بزرگ امریکہ اور غاصب اسرائیل پر فتح کی مناسبت سے جامعۃ النجف سکردو بلتستان پاکستان میں جشنِ فتح المبین کے عنوان سے ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز قاری عرفان حیدر نے تلاوتِ کلامِ مجید سے کیا، جبکہ طالب علم محمد افضل نے منقبت پیش کی۔

ایران کی امریکہ اور اسرائیل پر فتح، عالم اسلام کی تمام استکباری طاقتوں پر فتح: مقررین

جامعہ کے استاد آغا سید محمد علی شاہ الحسینی نے کہا کہ تمام استکباری طاقتوں پر جمہوری اسلامی ایران کی واضح فتح بہت ہی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ فقط ایران کی امریکہ اور اسرائیل پر فتح نہیں، بلکہ پورے عالم اسلام کی تمام استکباری طاقتوں پر فتح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ و اسرائیل کو یہ گھمنڈ تھا کہ ان کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی ہے، لیکن جمہوری اسلامی ایران نے اپنی میزائیل اور ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

مکمل تصاویر دیکھیں:

جامعہ النجف سکردو میں جشنِ فتح المبین کا انعقاد

معروف عالم دین استاد محترم شیخ سجاد حسین مفتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں تمام قبائل قریش نے مل کر مسلمانوں کے خلاف جنگ احزاب تشکیل دی تو اللہ کی مدد سے حضرت علی علیہ السلام نے انہیں شکست و ذلت سے دو چار کیا، اسی طرح آج وقت کے علی نے تمام استکباری احزاب کو شکست و ذلت سے ہمکنار کیا۔

جامعہ نجف کے پرنسپل علامہ شیخ محمد علی توحیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ غاصب اسرائیل کے پاس جو ٹیکنالوجی ہے، لیکن اس سے بہتر مسلمانوں کے پاس ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرکے امریکہ و اسرائیل کو شکست دی۔ عالم کفر کا مقابلہ کرنے کے لیے عالم اسلام کو ہر میدان میں مضبوط ہونا پڑے گا۔

انہوں نے رہبر معظم اور پوری ملت اسلامیہ کو فتح مبین کی مبارکباد دی۔

ایران کی امریکہ اور اسرائیل پر فتح، عالم اسلام کی تمام استکباری طاقتوں پر فتح: مقررین

ایران کی امریکہ اور اسرائیل پر فتح، عالم اسلام کی تمام استکباری طاقتوں پر فتح: مقررین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha