ہفتہ 28 جون 2025 - 15:26
یہ محض عسکری فتح نہیں، مکتبِ حسینی کا یزیدی نظام پر اعلانِ فتح ہے: مولانا شیخ ریاض علی کشمیری

حوزہ/ مولانا شیخ ریاض علی کشمیری نے اسلامی جمہوریہ ایران کی اسرائیل و امریکہ کے خلاف حالیہ تاریخی کامیابی کو مکتبِ حسینی کی فتح قرار دیتے ہوئے ولایتی رہبریت، عوام اور سربازوں کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا شیخ ریاض علی کشمیری نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ولایتی رہبریت، باوفا عوام اور جانثار سربازوں کو امریکہ و اسرائیل جیسے استکباری قوتوں کے خلاف حالیہ عظیم الشان کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک عسکری، سیاسی یا قومی سطح کی کامیابی نہیں، بلکہ یہ ظلم کے ایوانوں میں زلزلہ ہے، طاغوتی نظام کے خلاف مکتبِ حسینی کا اعلانِ فتح ہے۔ یہ کامیابی دراصل اُس حق کی جھلک ہے جو ہمیشہ سے یزیدی باطل کے مقابل بلند رہا ہے۔

مولانا نے کہا کہ یہ کامیابی مظلوموں کی ہے، وہ مظلوم جو برسوں سے عدل و انصاف کی امید لگائے بیٹھے تھے۔ یہ کامیابی اُس نورانی انقلاب کی ہے جو امامِ راحل، بانی انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینیؒ کے الٰہی خواب سے بیدار ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ثابت کر دیا ہے کہ جب میدان میں "لبیک یا حسینؑ" اور "لبیک یا مہدیؑ" کی صدائیں گونجتی ہیں تو ایوانِ ظلم و طغیان لرز اٹھتے ہیں۔

مولانا ریاض علی کشمیری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی ولایتی قیادت کی بصیرت، عوام کی شجاعت اور سپاہ کی توقیر نے اس دور کی نام نہاد سپر طاقتوں کو نہ صرف عسکری میدان میں بلکہ اخلاقی و سیاسی محاذ پر بھی شکست سے دوچار کر کے پوری امتِ مسلمہ کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha