جمعہ 27 جون 2025 - 17:56
مکار دشمن کی سازشوں کے مقابل ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے

حوزہ / حجت‌الاسلام والمسلمین مصطفی حسینی نے کہا: موجودہ حالات معمولی نہیں، دشمن مکار کے مقابلے کے لیے مکمل آمادگی اور بیداری کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ زنجان حجت‌الاسلام والمسلمین حسینی نے زنجان میں ائمہ جمعہ، علما اور ذاکرین کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں کہا: امسال ماہ محرم کو گزشتہ برسوں سے زیادہ حماسی اور فتح کے پیغام کے ساتھ منانا چاہیے۔

انہوں نے کہا: اگرچہ قابلِ ذکر سرگرمیاں انجام پائی ہیں لیکن "جهاد تبیین" کے میدان میں اب تک مؤثر اقدامات نہیں ہوئے۔

امام جمعہ زنجان نے کہا: جس طرح مسلح افواج چوکسی کے ساتھ میدان میں موجود ہیں، اسی طرح "جهاد تبیین" کے کارکنوں کو بھی ہوشیاری و بیداری کے ساتھ عمل کرنا چاہیے۔

امام جمعہ زنجان نے مزید کہا: حالیہ واقعات کے بعض نقصانات ضرور تھے لیکن رہبر معظم انقلاب کے وعدۂ نصرت سے بھرپور پیغام کی روشنی میں، ہمیں میڈیا اور دوسرے پلیٹ فارمز پر بھی فعال یونٹس کے ساتھ مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس مقصد کے لیے ماہ محرم ایک بہترین موقع ہے جس سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا: اسلام کے دشمن اتنی ذہانت نہیں رکھتے، ان کی حالیہ حماقتوں نے اندرونی اتحاد و انسجام اور مقاومتی محاذ کی یکجہتی کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha