جمعرات 10 جولائی 2025 - 15:06
ہمارا دشمن سے اہم فرق، ہماری عاشورائی شناخت اور خدا پر ایمان ہے

حوزہ / خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: عوام کی دیانتداری سے خدمت کرنا مقاومت اور نظام اسلامی کے ساتھ وفاداری کے جذبے کو مضبوط کرنے کا باعث بنتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید احمد علم الهدی نے خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ کے دفتر میں مشہد میونسپلٹی کے بسیجی اراکین سے ملاقات کے دوران حالیہ جنگ اور اس کے ملکی اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس مختصر جنگ میں جو تقریباً 11 سے 12 دن تک جاری رہی، ملت ایران کو کچھ نقصانات اٹھانے پڑے۔ تقریباً چار ہزار مکانات تباہ ہو گئے اور ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے جن میں بعض عظیم کمانڈرز اور دانشور بھی شامل تھے جو ہر ایک ملک کا قیمتی سرمایہ تھے۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران صہیونی حکومت کو پہنچنے والے نقصانات کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا: ہم نے اسرائیل کے دو ٹیکنالوجی ولیجز کو میزائلوں سے تباہ کیا۔ یہ وہ مراکز تھے جو اسرائیل کی برآمدات کا اصل منبع تھے۔ اسی طرح اسرائیل کے گیارہ اہم فوجی جنرل ہلاک ہوئے، 60 فیکٹریاں بند ہو گئیں اور ان کے مالکان فرار کر گئے۔

ہمارا دشمن سے اہم فرق، ہماری عاشورائی شناخت اور خدا پر ایمان ہے

نمائندہ ولی فقیہ در خراسان رضوی نے مزید کہا: اس جنگ میں تقریباً 17 ہزار اسرائیلی خاندان بے گھر ہوئے اور یونان و قبرص کی طرف ہجرت کا سلسلہ شروع ہوا۔ قبرص کی حکومت نے یہاں تک کہا ہے کہ وہ ان پناہ گزینوں کی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہے۔ اسرائیل آج فقر، آوارگی، اضطراب اور سرمائے کے انخلا میں مبتلا ہو چکا ہے۔

آیت اللہ علم الهدی نے ایرانی عوام کے حوصلے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ان نقصانات کے باوجود، ہماری قوم پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہے اور عوام نظام اسلامی و انقلاب کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔ یہ صرف حزب اللہی افراد نہیں بلکہ وہ لوگ بھی جو پہلے نظام پر تنقید کرتے تھے، آج مقاومت کی صف میں شامل ہو چکے ہیں چونکہ ہمارا دشمن سے اہم فرق، ہماری عاشورائی شناخت اور خدا پر ایمان ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha