منگل 2 ستمبر 2025 - 19:10
علماء دین کی ایک اہم خصوصیت زمانے اور حالات کی شناخت ہے

حوزہ / فقہائے شورای نگہبان رکن نے کہا: ملتِ ایران نے دشمنیوں کے تلخ تجربات کو فراموش نہیں کیا اور مقاومت، ہوشیاری اور عوامی پشت پناہی کے سہارے اپنی پیشرفت اور استقلال کے راستے کو جاری رکھے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید احمد خاتمی نے ایران کے شہر گیلان میں علماء شہداء کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہر علاقے کی شناخت دو عناصر سے بنتی ہے؛ پہلا ایثارگران اور دوسرا وہ شہداء جنہوں نے اپنی سب سے قیمتی متاع یعنی جان دین اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے قربان کی ہو۔

انہوں نے کہا:اس اعتبار سے گیلان میں 24 ہزار جانباز، 8 ہزار شہید اور 2 ہزار 700 آزاده موجود ہیں جو ایمان اور بصیرت کی گہرائی کا مظہر ہیں اور گیلانی عوام کو اس بے مثال سرمائے پر فخر کرنا چاہیے۔

آیت اللہ خاتمی نے گیلان کے علمی و معنوی مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ خطہ قدیم زمانے سے علما، عرفا، فلاسفہ اور نمایاں دینی محققین کا مرکز رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: علما دین کی ایک اہم خصوصیت زمان اور حالات کی شناخت رہی ہے اور اسی وجہ سے ان کی تالیفات اپنے زمانے کی ضروریات کا جواب رہی ہیں۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا: زمانے کی درست پہچان بڑے انقلابوں میں کامیابی کی بنیاد رہی ہے۔ حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبرِ انقلاب جیسی شخصیات نے اپنے زمانے کی درست شناخت کے ذریعے ہی ہمیشہ دشمنوں کو مایوس کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha