۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
السيد صدر الدين القبانجي

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: ہم اسرائیلی جارحیت کے خلاف خاموشی کے حق میں نہیں ہیں اور ظلم کا جواب دینا ہمارا جائز حق ہے۔ ہم حزب اللہ اور ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جو مسئلہ فلسطین کی حمایت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے نجف اشرف میں حسینیہ فاطمیہ اعظم میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران کہا: شہید آیت اللہ سید محمد باقر صدر اور ان کی بہن بنت الہدی کے مظلومانہ قتل کے مجرموں کی گرفتاری پر ہم سیکورٹی فورسز اور حشد الشعبی گروپ کی کوششوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: شہید آیت اللہ سید محمد باقر صدر کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے دین کے دفاع کے لیے علماء اور مبلغین کو بھیج کر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور صدام کی پیروی سے بھی انکار کیا۔

امام جمعہ نجف اشرف نے نے امریکی نمائندے مائیک والٹز کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا: عراقی جوڈیشل کونسل پر ایران کے ساتھ تعلقات کا الزام لگانے کے سلسلے میں امریکی کانگریس کے نمائندے مائیک والٹز کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔ اور ہم اسے کہتے ہیں کہ تمہارا مقصد ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات کو غیر مستحکم کرنا ہے لیکن یاد رکھو یہ تمہاری بھول ہے۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: غزہ جنگ میں شہداء کی تعداد 38 ہزار تک پہنچ گئی اور اس ظالمانہ جنگ نے بہت زیادہ تباہی اور نسل کشی کی ہے لیکن اس سب کے باوجود آج پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ اسرائیل جنگ ہار گیا اور نیتن یاہو اس بحران کو ختم کرنے کی فکر میں سرگردان ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .