۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سید صدر الدین قبانچی

حوزہ/ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے کہا: ہم سمجھتے ہیں کہ غاصب اسرائیل کی شکست و ناکامی کا آغاز ہوچکا ہے، کیونکہ دنیا سمھ گئی ہے کہ صہیونی، مزاحمت کا سامنا نہیں کر سکتے ، یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر نے اسرائیل کے صدر کو فون کیا اور کہا کہ اسرائیل اپنے حملوں کو اب کم کردے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے نجف اشرف میں نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا: غزہ میں شہداء کی تعداد 20 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے، ایسے حالات میں بعض ایسے بھی شقی اور قسی القلب افراد ہیں جنہوں نے مزید بمباری کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے مزید کہا: ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کی شکست و ناکامی کا آغاز ہوچکا ہے، کیونکہ دنیا سمھ گئی ہے کہ صہیونی، مزاحمت کا سامنا نہیں کر سکتے ، یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر نے اسرائیل کے صدر کو فون کیا اور کہا کہ اسرائیل اپنے حملوں کو اب کم کردے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین قبانچی نے اپنے جمعہ کے خطبے میں ’’انسان کی ترقی میں مشورے کاکردار‘‘ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا:کمیونسٹ ہیومن ڈویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ معاشرے صرف آمریت کے ذریعے ہی ترقی کر سکتے ہیں، اسی طرح مغربی نظریہ کہتا ہے کہ انسانی ترقی مطلق جمہوریت کے ذریعے سے ہی ممکن ہے، لیکن اسلامی ثقافت کے مطابق معصوم (ع) یا اس کے نمائندے کی رائے، مشورہ، رہنمائی اور سرپرستی میں ہی انسان کی ترقی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .